By fulfilling the long-standing demand of Bannu transfer 96

بنوں ٹرانسفر کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کہ سابق وزیراعلی محمداکرم خان درانی ، چیف انجنیئر نارتھ ایریگیشن غلام اسحاق اور ایپکا کے صوبائی صدر حاجی بخت کمال شاہ (ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ )نے مذکورہ سینئر کلرکس کے دل جیت لئے

رپورٹ بنوں عدنان تابش (تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے اور بنوں ہی میں بھرتی ہونے والے سرکل آفس ڈی آئی خان ایریگیشن کے متاثرہ سینئر کلرکس کے بنوں سرکل آفس ایریگیشن بنوں ٹرانسفر کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکےسابق وزیراعلی محمداکرم خان درانی ، چیف انجنیئر نارتھ ایریگیشن غلام اسحاق اور ایپکا کے صوبائی صدر حاجی بخت کمال شاہ (ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ )نے مذکورہ سینئر کلرکس کے دل جیت لئے کیونکہ مذکورہ افسران نے انتھک کوشش و ذاتی دلچسپی سے اس اہم اور دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے میں بنیادی و مرکزی کردار ادا کرکے انسانیت دوستی کا واضح ثبوت دیا نیز اس اقدام پر مذکورہ جملہ سینئر کلرکس سابق وزیراعلی محمداکرم درانی ، چیف انجنیئر نارتھ غلام اسحاق اور صوبائی صدر ایپکا حاجی بخت کمال شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ایپکا کے صوبائی صدر حاجی بخت کمال شاہ نےاپنے دفترمیں کلرکوں کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ کلرکس برادری کے مطالبات اور درپیش مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے کیونکہ کلرکس کسی بھی محکمہ میں ریڑﮪ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں چونکہ مذکورہ سینئر کلرکس جوکہ ڈی آئی خان ایریگیشن سرکل آفس سے وابستہ تھے لہٰذا اس ظلم و ناانصافی کا ازالہ کرنے کی خاظر اب مذکورہ سینئر کلرکس کو ڈیرہ سرکل آفس سے بنوں ایریگیشن سرکل آفس بنوں ٹرانسفر کرکے ان کا دیرینہ اور جائز مطالبہ تسلیم کرکے انصاف کے تقاضوں کو پوراکیاگیا نیزمظلوم کلرکس برادری کی خدمت کرنے سے سکون اور دلی تسکین حاصل ہوتی ہے اور آئندہ بھی کلرکس برادری کو درپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور اس سلسلہ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے ۔ آخر میں مذکورہ متاثرہ سینئر کلرکس نے ایک بارپھرسابق وزیراعلی محمداکرم خان درانی ، چیف انجنیئر نارتھ ایریگیشن پشاور غلام اسحاق اور ایپکا کے صوبائی صدر حاجی بخت کمال شاہ کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں