سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیر اعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کی کرپشن ، نا اہلی ، تباہی کے بارے ضرور سوچیں.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے اپنے ووٹ میں اظہار کرنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان اپنی منزل سے دور ہو گیا.
پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام سے اپیل ہے کہ بھرپور جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں، ووٹ کا حق استعمال کریں، آپ کے مستقبل کا دارومدار اس پرچی پر ہے۔ بزرگ، مائیں اور مردوخواتین آج فیصلہ دیں کہ پنجاب اور پاکستان میں خدمت کا راج ہوگا، نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا نہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 17, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کو بد ترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا ، عوام کو مفت ادویات اور طلبہ کو وظائف سے محروم کیا گیا سرکاری نوکریوں اور تبادلوں کی خرید و فروخت کھلے عام کی گئی پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں