Petroleum Minister Mossadegh Malik says that preparations for the agreement to buy cheap oil from Russia 140

وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو جائے.
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما نے بتایا کہ روس خام تیل میں باقی دنیا کے برابر یا اس سے بھی زیادہ رعایت دے گا، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، روس کے وزیر توانائی کیساتھ پورا وفد آ رہا ہے.
رپورٹ کے مطابق مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ریفائنریز کے مالکان سے میٹنگ کے بعد روس کیساتھ بات کی تھی، ریفائنریز پر پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، حکومت اس کا باقاعدہ آڈٹ کرے گی، ہماری ریفائنریزی فرنس آئل زیادہ تیار کر تی ہیں، جس کی کہیں مارکیٹ نہیں، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہو رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں