محمد آصف خان نمائندہ متحدہ عرب امارات
دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کیلیے مغرب اور عشا کی اذان کا سلسلہ شروع کردیا۔
برج الخلیفہ کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خصوصی طور پر برج الخلیفہ پر روزانہ مغرب اور عشاء کی اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کیے جائیں گے۔
ٹویٹ کے مطابق یہ اذان مختلف اماموں کی آواز میں چلائی جائے گی اور یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا۔
https://twitter.com/BurjKhalifa/status/1511023941372067853?s=20&t=AN3IH3RGRI2yeyUTNpJl9A
برج الخلیفہ کے ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت پر اذان کے الفاظ ڈیجیٹل انداز سے نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ مؤذن جو الفاظ ادا کرے گا وہ عمارت کے بیرونی حصے پر لکھے نظر آئیں گے۔
کورونا کی عالمی وبا شروع ہونے کے بعد تین سال میں یہ سب سے زیادہ ‘عام’ رمضان ہے۔ جس میں فرزندان توحید نہ صرف باجماعت نماز ادا کررہے ہیں بلکہ انہیں اب کسی بھی پابندی کا سامنا نہیں ہے۔
دوسری جانب نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز پر تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو روزہ افطار کرایا گیا اور ساتھ ہی پہلی تراویح بھی ادا کی گئی تھی۔