خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
ادارہ “”پی این پی PNP”” ( بروقت اور حقائق پر مبنی حق اور سچ کی خبروں پر مشتمل اور دنیا بھر کا تیز ترین نیوز نیٹ ورک) کے بیوروچیف پنجاب، سینئر صحافی اینکر پرسن، اور کالم نویس ایچ ایم فیاض کی صاحبزادی کی شادی خانہ آبادی ( 6 نومبر 2024 بروز بدھ) لاہور میں منعقد ہونا قرار پائی ہے۔ شادی کی اس تقریب میں شعبہ صحافت سے منسلک صحافیوں سمیت سماجی، سیاسی، ادبی، فلاحی اور کاروباری شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، شادی کے اس پر مسرت اور ان کی بیٹی کی رخصتی کے اس موقع پر ادارہ “”پی این پی PNP”” کے حافظ محمد عرفان کھٹانہ، زبیر خان بلوچ، عالم خان مہمند، حاجی محمد ناصر قادری اور اعجاز احمد طاہر اعوان نے محترم ایچ ایم فیاض اور پوری فیملی کو دلی مبارکباد اور بیٹی کی رخصتی کے موقع پر خوش نصیبی کے لئے ڈھیر ساری دعائیں اور اپنی اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہوئے بیٹی کو دعاوں اور اچھے نصیبوں اور کامیاب زندگی کی ڈھیر ساری دعاوں سے بھی نوازا ہے.