لاہور ( ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
چند دن پہلے برازیل سے موٹر بائیک پر سفر کر کے لاہور پہنچنے والے غیر ملکی جوڑا ملتان کے لیے نکلا تو سندر کے قریب انکی بائیک کو حادثہ پیش آیا واقعہ کی اطلاع پاکر پاکستان بائیکرز گروپ کے چیئرمین مکرم ترین کی خصوصی ہدایات پر گروپ کے کوآرڈینیٹر حسین قادر شاہ ایڈوکیٹ نے برازیل سے موٹر بائیک پر لاہور آنے والے میاں بیوی ری کارڈو اور ایلینا کو ہسپتال پہنچا کر علاج معالجے میں مدد کر کے غیر ملکی جوڑے کا دل جیت لیا برازیلی میاں بیوی موٹر بائیک کے زریعے لاہور سے ملتان جا رہے تھے کہ سندر کے قریب حادثے کا شکار ہوگے حادثے میں ری کارڈو نامی برازیلی شہری کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ اس کی بیوی ایلینا
کی پانچ پسلیوں کو ضرب لگی پاکستان بائیکرز گروپ کے میڈیا ہیڈ چوہدری عدنان گجر کے مطابق غیر ملکی جوڑے نے پاکستانیوں کی محبت مہمان نوازی ،صلہ رحمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے حسن سلوک کی تعریف کی کہا کہ پاکستان بائیکرز گروپ کے تمام عہدیداران جن میں نذر سعید خان ،ذوالفقار احمد ،افتخار ،اکبر اسماعیل ،علی جواد، چوہدری جاوید اور جملہ ممبران کا شکریہ جنہوں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہمیں ہسپتال پہنچا کر آپریشن کے بعد ہمیں ہوٹل میں پہنچایا اور تیمارداری کے لیے آتے رہے ان کے اس خلوص اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گئے.
252