bomb blast on Jinnah Road in Quetta 242

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ سائنس کالج کے قریب ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا.
وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ۔ پاکستان اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں