Bomb blast in Bajaur, 8 people killed 329

باجوڑ میں بم دھماکہ، 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی، ہسپتال منتقل

رپورٹ لال زمین تران (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے.

دھماکہ خار کے علاقے دبئی موڑ کے قریب ہوا، پولیس اور ریسکیو عملے کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے.

ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق فوری نہیں بتا سکتے، معلومات لے رہےہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں