Blue Seniors and Golden Juniors win MYDF 101

بلو سینیئرز اور گولڈن جونیئرز نے ایم وائی ڈی ایف فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں میمن یوتھ ڈویلپمنٹ فورم ۔ ایم وائی ڈی ایف کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن اسٹار اکیڈمی جدہ میں منعقد ہوا۔ جس میں میمن کمیونٹی کی جونئرز اور سینئرز کی ٹیم گولڈن اور ٹیم بلیو نے حصہ لیا۔جونئرز کی ٹیم گولڈن اپنے کپتان محمد علی عمران کی قیادت میں زبردست تیاری کے ساتھ میدان میں اتری۔ ٹیم بلیو کے کپتان عمار سلیم بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ پر جوش دکھائی دئیے۔ لیگ راؤنڈ کا مقابلہ 1۔1 سے برابر رہا تاہم فیصلہ کن راؤنڈ میں ٹیم گولڈن اپنی مخالف ٹیم کو پینلٹی شاٹس میں شکست دے کر چھٹے ایم وائی ڈی ایف فٹبال ایڈیشن کی فاتح قرار پائی۔ حذیفہ خالد اور گول کیپر ابوبکر دوا والا نے اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ میچ کے ریفری محمد شاھد تھے۔

دوسری جانب سینئرز کی ٹیم بلیو اپنے کپتان عمران امین اور ٹیم گولڈن خرم اللہ رکھا کی قیادت میں میدان میں اتری۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شروعات سے ہی کانٹے کا مقابلہ رہا۔ پہلا مقابلہ ٹیم بلیو اور ٹیم گولڈن کے کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کی بدولت 3 – 3 گول سے برابر رہا۔ مگر دوسرے مقابلے میں ٹیم بلیو نے شروعات ہی سے برتری بنائے رکھی۔ عواب تیلی، صفوان، محمد ھانی اور کپتان نے ٹیم گولڈن کے خلاف 8 گول کئے۔ دوسرے ہاف میں ٹیم گولڈن کے کھلاڑیوں منیر سراج، حمزہ خالد اور محمد اعجاز نے بھی مخالف ٹیم کے گول پر مسلسل حملے کئے رکھے اور 6 گول داغ دئیے۔ گول کیپر فرقان لوہاریہ نے عمدہ گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا۔ اور یوں ٹیم بلیو نے مقابلہ 6 – 8 سے جیت کر ٹورنامنٹ اور ٹرافی اپنے نام کی۔ میچ ریفری کے فرائض عاقل تیلی نے انجام دئیے۔

مہمان خصوصی معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد کبیر میمن اور مکہ مکرمہ سے فٹبال کے حوالے سے معروف آرگنائزر جناب ابو یوسف نے اپنے خیالات کے اظہار میں ایم وائی ڈی ایف کے اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی اور میمن برادری کے بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی تربیت کے اقدام کو سراہا۔ جرنلسٹ فورم, پاک اورسیز میڈیا فورم, یونائیٹڈ جرنلسٹ فورم اور انکی ٹیم کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ مہمانان نے سینئرز اور جونئرز کی دونوں ٹیموں کو میڈلز پہنائے اور ایم وائی ڈی ایف ممبران کے ہمراہ فاتح ٹیم بلیو سینئرز اور ٹیم گولڈن جونئرز کے کپتانوں کو وننگ ٹرافی پیش کی۔ مہمانان خصوصی کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں