Blessing of Umrah" from Saudi Arabia 199

سعودی عرب سے “عمرہ کی سعادت ” حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر میرے انتہائی قابل صد احترام دوست

کراچی/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب سے “عمرہ کی سعادت ” حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر میرے انتہائی قابل صد احترام دوست، کراچی کے سینئر صحافی اور “” ماہنامہ شاہکار “” کے چیف ایڈیٹر محترم ریحان احمد فاروقی آج مجھ سے “ملاقات” کے لئے میری رہائشگاہ پر تشریف لائے، اور دوران “چائے ٹائم” ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، میری غیر موجودگی میں ان پر اچانک “ہارٹ اٹیک” کا حملہ ہوا، بروقت ہسپتال پہنچنے اور “میڈیکل ٹریٹمنٹ” کی فراہمی سے اللہ کے فضل و کرم سے وہ ہر طرح سے محفوظ رہے، انھیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے “کارڈیو سنٹر” میں ایمرجنسی یونٹ لے جایا گیا، اور”انجیوگرافی” کی “کامیاب سرجری” کے بعد آج کل تیزی کے ساتھ “روبصحت” ہو رہے ہیں، میرے تمام دوستوں سے التماس ہے کہ ان کی “صحت” کے لئے خصوصی دعا کریں کہ اللہ پاک انہیں جلد مکمل صحت کاملہ و عاجلہ سے ہمکنار کرے، دوست احباب کی دعاوں کا تہہ دل سے پیشگی مشکور اور شکر گزار ہوں،(جزاکم اللہ خیر)
(نوٹ) اس ملاقات کے دوران ریحان احمد فاروقی نے
“ماہنامہ شاہکار” کا تازہ شمارہ بھی
اعجاز احمد طاہر اعوان کو پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں