رپورٹ امداد حسین لک، جدہ سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے منعقدہ یوم سیاہ کشمیر کی تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت گزشتہ 76 سالوں سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور اسی طرح اسرائیل بھی فلسطینیوں کا خون بہا رہا ہے مگر عالمی برادری خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ مسلہ کشمیر اور مسلہ فلسطین کو فوری طور پر حل کیا جائے اور دنیا دوہرا معیار چھوڑ کر فلسطین اور کشمیر کی عوام کو حقوق دلائے قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل دنیا کا امن تباہ کرنے کے در پہ ہیں انڈیا اور فلسطین اقوام متحدہ کی نا صرف قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکے بین الاقوامی قوانین کو بھی بالا طاق رکھ کر لوگوں کا خون بہا رہے ہیں پاکستان اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دنیا کے ہر فورم پر ان کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا معورف سعودی شخصیت خالد الخامدی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مسلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور چاہتے ہیں کہ مسلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے تقریب سے کشمیر کمیٹی جدہ کے چیرمین مسعود پوری ،وقاص عنایت اور سکول کے بچوں نے بھی تبادلہ خیال کیا.