دنیا بھر میں بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کے یوم پیدائش کی تقریبات کا سلسلہ جاری 292

دنیا بھر میں بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کے یوم پیدائش کی تقریبات کا سلسلہ جاری

لاہور (ایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دنیا بھر میں بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کے یوم پیدائش کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہا پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ امریکہ ٹورنٹو کی جانب سے بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، پی ایم ایل کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر کی سالگرہ کی خوشی میں پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں نامور شخصیت معروف بزنس مین مرتضی جوئیہ  ،ارسلان چوہدری ،شہزاد چوہدری، نعیم خان بھٹہ ، رانا افضل ،الطاف چوہدری سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹ کر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے پر ان کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا پاکستان بننے کے بعد اگر ترقی کی شمع روشن نظر آئی  تو میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں نظر آتی ہے  مقررین نے کہا اس وقت پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے بجلی گیس کے بلوں میں اضافے سے عام عوام کا جینا مشکل ہو چکا ہے اور موجودہ حکومت کے دعوے صرف دعوے ہی رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں