جدہ: رپورٹ نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ عدنان تابش، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب کی ساحلی شہر جدہ میں جدہ کے معروف سماجی شخصیت اور صدر پاکستان اوورسئیز فورم ویسٹرن ریجن سعودی عرب فدا حسین کھوکھر کی سالگرہ کی تقریب پاکستان اوورسئیز فورم کے جنرل سیکریٹری جدہ ثاقب منہاس کی جانب سے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ لاثانی سپنزر میں منعقد کیا گیا
جس میں پاکستان اوورسئیز فورم کے تمام ممبران کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی بھر پور شرکت کی
تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے خطاب کرکے تقریب کو چار چاند لگادی
اس موقع پر بلو شیر وڑائچ ،ملک منظور حسین اعوان،عقیل آرائیں، عبدالشکور،عرفان صدرا،ثاقب علی منہاس، فدا حسین کھوکھر،انجم وڑائچ،ملک سجاد جویہ، ، فخر عدنان، ، طارق ندیم ، گلزار منظور مانگٹ، جمشید جمی،بشارت علی،بابر حسن باجوا،ساجد حسین منہاس، چوہدری شمریز کدھر صلابت کا،فہیم ارشاد کھوکھر،افضال احمد کھوکھر، چوہدری مظہر قیوم تارڈ، علی حسن منہاس،نے خصوصی طور پر شرکت کی
میڈیا کی صرف سے پاک اوورسیئز میڈیا فورم سے شباب بھٹہ اور احمد فواد خان سواتی میاں محی الدین نے شرکت کی
پاک اوورسیئز فورم کا ممبر ایڈوائزری بورڈ چوہدری محمدامجد گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فدا حسین کھوکھر کوخصوصی طور پر سالگرہ کی مبارکباد دی اور مزید کہا کہ کمیونٹی کو یکجا رکھنے کےلئے اس قسم کی تقریبات ضروری ہونے چاہئے اور ہماری ہمیشہ کوشش رہیگی کہ دیار غیر میں کمیونٹی کو یکجا رکھے
اس موقع پر فدا حسین کھوکھر نے تمام ممبران کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا.