Ambassador of Pakistan Bilal Akbar meets with Saudi Royal Adviser and Board Chairman General Entertainment Authority Turki Sheikh 270

سعودی شاہی مشیر اور بورڈ چیئرمین جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی ترکی الشیخ کے ساتھ سفیر پاکستان بلال اکبر کی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی انٹرٹینمینٹ اتھارٹی کے زیراہتمام جدہ میں ایک پروگرام جاری ہے، جس میں سعودی عرب کے فنکار اور مختلف ممالک کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں سعودی عوام اور دیگر اقوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کررہے ہیں.ریاض سیزن کے تحت ایک تقریب پاکستان کی بھی ہوگی، اس سلسلے میں گزشتہ روز سعودی انٹرٹینمنٹ کے وزیر ترکی الشیخ اور اعلی حکام سے سفیر پاکستان بلال اکبر نے ملاقا ت کی جس میں سعودی شاہی مشیر اور بورڈ چیئرمین جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی ترکی الشیخ کو پاکستان کے ایونٹ کے سلسلے میں سفارشات دی گئیں جسکی منظوری کے بعد ریاض سیزن میں پاکستان کے بڑے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے.تفریحی پروگرام کے انتظامات انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر پاکستانی نثراد سعودی خاتون نوشین وسیم بھر پور انداز میں کرتی ہیں واضح رہے کہ ریاض سیزن میں ہندوستانی ایونٹ کیلئے 10 دسمبر کو ہندوستانی اداکار سلمان خان بھارت سے بڑے فنکاروں کو لیکر آرہے ہیں جنکی تعداد 100 کے لگ بھگ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں