لاہور (ایچ ایم فیاض) ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )
خبردار،، اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے ہو جائیں ہوشیار نوسر باز اے ٹی ایم مشین میں خرابی ڈال کر آپ کو کارڈ سے محروم کر سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ شفیق آباد کریم پارک راوی روڈ کے رہائشی سادہ لوح شہری کو نوسر باز گروہ نے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلواتے ہوئے بیوقوف بنا کر اس کا اے ٹی ایم کارڈ چرا لیا نوسر بازوں نے بحرین پلٹ غلام نبی نامی شہری کے اکاؤنٹ سے دو لاکھ ستائیس ہزار روپے نکلوا لیے
بحرین سے آئے شہری کو بنک کی طرف سے جب میسج ملا تو نوسر باز اس کے اکاؤنٹ کا صفایا کر چکے تھے چار سال بعد وطن واپس آنے والے غلام نبی نے اپنے ساتھ ہونے والی واردات کی اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن شفیق آباد دی
بائس روز گزرنے کے بعد اس کی ایف آئی آر درج کی گئی متاثرہ شہری غلام نبی نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے پاکستان چھٹی آیا تھا کہ اس کے ساتھ یہ واردات ہوئی غلام نبی شہری نے اعلی حکام سمیت تفتیشی افسران سے درخواست کی کہ اس کے ساتھ دھوکہ کرنے والے نوسر بازوں کو گرفتار کر کے میری لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے
نوٹ __ تھانہ شفیق آباد کے علاقے میں نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹنے والا شہری تفصیلات بتاتے ہوئے
170