beautiful football festival under "Bizm Shaheen" 174

“بزم شاہین” کے تحت خوبصورت فٹبال فیسٹیول کا 23 جون کو انعقاد کیا گیا جس میں 20 ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا

رپورٹ عالم خان مہمند ریاض سعودی عرب (تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اس فیسٹیول کو تین( کیٹیگری) حصوں میں تقسیم کیا گیا
پہلی کیٹیگری سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جن کی عمر 13 سے 18 تک تھی ۔
سینئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن”گولڈ ہاکس” ٹیم نے حاصل کی
اور دوسری پوزیشن پر “الحلال” ٹیم جبکہ تیسری پوزیشن پر “یونائیٹڈ” اور “انڈر ڈاگز” ٹیم رہی ۔
سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل اس فٹبال فیسٹیول کے مہمان خصوصی صدر یوتھ فورم ریاض محمد ابراہیم جٹ اور انجینئر ریاض شاکر نائب صدر یوتھ فورم ریاض تھے
مہمانوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
دوسری کٹیگری جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جنکی عمر 9 سے 13 تھی اس میں پہلی پوزیشن القصر، دوسری پوزیشن پر سٹریکرز جبکہ تیسری پوزیشن پر المینارات رہی۔
جونیئر فٹبال فیسٹیول کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین ایس ایم سی پاکستان سکول ریاض “میاں عاطف” تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات دیٸے۔
تیسری کیٹیگری اس فیسٹیول کی موسٹ جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جنکی بالائی عمر 9 سال تھی اس فیسٹیول کو بلخصوص فیملیز نے خوب انجوائے کیا
اس خوبصورت فیسٹیول کے مہمان خصوصی ڈپٹی آرگنائزر بزم شاہین انجینئر عبدالرحمن فیاض تھے جنہوں نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
بزم شاہین کے تحت اس خوب صورت فٹبال فیسٹیول کے مہمانان گرامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
کھیل کود نوجوانوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے نوجوان اپنے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود پر توجہ دیکر منفی سرگرمیوں سے بچ سکتے ہیں ۔
یوتھ فورم ریاض کے صدر محمد ابراہیم جٹ نے کہا کہ ہم کھیلوں کے میدان آباد کرنے کےلئے کوشاں ہیں تاکہ اورسیز فیملیز اپنے بچوں کی اعلی تربیت کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے اپنے بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں ہم بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔
اس خوبصورت فیسٹیول کو شائقین نے خوب سراہا اور کہا کہ ایسے فیسٹیول منعقد ہونے چاہئیں تاکہ بچوں کو کمرے میں بند کمپیوٹر گیمز کو چھوڑ کر میدان کی کھیلوں سے دلچسپی بڑھے اس سے بہترین دماغ اور جسم پروان چڑھے گا۔
اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے صدر بزم شاہین محمود سید. نائب صدر بزم شاہین عثمان فیض اور انکی ٹیم جس میں شعیب نواز،
عدنان الیاس،
عارف گل،
سراج الدین،
محسن جاوید،
حمزہ ساجد،
سلمان بخش،
بلال حنیف،
منصور سید ،
حمزہ عبیداللہ،
اسید شجاعت نے نمایاں کردار ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں