beach picnic was organized under the chairmanship of POCG women's department president Syeda Namira Mohsin 203

پی او سی جی شعبہء خواتین کی صدر سیدہ نمیرہ محسن کی سربراہی میں ساحل کنارے پکنک کا انعقاد

رپورٹ سردار صغیر برقی ،الدمام :- (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مؤرخہ 21 اکتوبر 2022 کو پی او سی جی شعبہء خواتین کی صدر سیدہ نمیرہ محسن کی سربراہی میں ساحل کنارے پکنک کا انعقاد
گرمیوں کی تکان اور جھلسی ہوئے شاموں کو رنگ و آہنگ بدلتی ہاف مون بیچ کی لہروں کے حوالے کرنے کو پی او سی جی شعبہء خواتین سعودی عرب کی جانب سے ایک اور حسین پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اہالیان دمام، الخبر اور جبیل نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستانی خواتین کے ہاتھوں سے بنے خوش ذائقہ پکوان بحیرۂ عرب کی ہواوں میں گھل رہے تھے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ہر عمر کی خواتین ایک جگہ پر بیٹھی کھلکھلا رہی تھیں۔ بچوں کی خوشی اور لہروں سے کھیل دیدنی تھا۔ پی او سی جی نے اپنے مہمانوں کے لیےدیگی بریانی کے ساتھ گرما گرم تکوں کا اہتمام کر کے پر دیس میں دیس کے رنگ بکھیر دیئے۔ تقریب سہ پہر 3:00 بجے شروع ہوئی اور رات دیر گئے تک جاری رہی۔ اس میں بچوں، خواتین اور مردوں کے لیے کئی دلچسپ کھیل بھی شامل تھے۔ تقریب میں قریبا 80 شرکاء کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔ تقریب کا اختتام تمام فیملیز میں تحائف اور شرکت کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے ساتھ کیا گیا۔ شرکاء کی طرف سے زبردست ردعمل کو بہت سراہا گیا، مستقبل قریب میں پی او سی جی شعبئہ خواتین کے ساتھ آگے بڑھنے اور خواتین کی تربیت و تعلیم کے لیے مزید پروگرام منعقد کرنے کی گزارش کی گئی۔ پی او سی جی شعبہء خواتین کی صدر مسز نمیرہ محسن نے نائب صدر مسز افشاں ملہان اور تمام ممبران وردہ اسد، کومل حمزہ، ڈاکٹر سدرہ، نائلہ، سما بدر، اور غزالہ کا اس پکنک کو کامیاب بنانے میں ان کی محنت اور لگن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں باہمی اتفاق اور جڑے رہنے سے ہم بہت سے مسائل پر قابو پالیں گے۔ عورت کا اصل محاذ اسکا گھر ہے اور اگر عورتوں کو مناسب تفریحی مواقع دیے جائیں تو وہ اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر طریقے سے ادا کر پائیں گی۔ یاد رہے کہ پی او سی جی وہ واحد فلاحی تنظیم ہے جو سعودی عرب میں منظم طریقے سے عورتوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنی مدد آپ کے اصول پر کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں