باجوڑ دھماکا ، چپس بیچنے والا 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی موت کی آغوش میں چلا گیا 212

باجوڑ دھماکا ، چپس بیچنے والا 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی موت کی آغوش میں چلا گیا

باجوڑ دھماکا ، چپس بیچنے والا 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی موت کی آغوش میں چلا گیا
سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
باجوڑ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی 12 سالہ ابوذر بھی شامل تھا جو روزی روٹی کمانے کیلئے چپس فروخت کرتا تھا۔
باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والا دھماکا کئی جانیں لے گیا ، دھماکے میں 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی 12 سالہ ابوذر خان بھی جان سے چلا گیا۔
تحصیل خار کے علاقے شنڈئی موڑ توحید آباد کا ابوذر ساتویں کلاس کا طالب علم تھا اور اسکول کی چھٹیوں اور فارغ وقت میں چپس فروخت کرتا تھا۔
سکول چھٹیوں کی وجہ سے ابوذر صبح مدرسے سے واپس آکر بازار سے چپس وغیرہ لے کر آتا اور پھر بیچنے چلا جاتا تھا، دھماکے والے دن وہ جے یو آئی کے جلسے میں چپس بیچنے گیا تھا۔
ابوذر کے والد نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ابوذر کہیں نہیں ملا تو اسے اسپتال میں ڈھونڈا، زخمیوں میں بھی ابوذر نہیں تھا، پھر مردہ خانے میں کپڑوں سے ابوذر کو پہچانا۔
“جمعیت کے ورکرز کنونشن میں چیپس پاپڑ بیچنے والا بچہ ابو ذر بھی شہید ھوا۔ ماں نے اپنا بچہ محاذ جنگ پر شہید ہونے کیلئے نہیں بھیجا تھا بلکہ چیپس پاپڑ بیچ کر واپسی پر سوکھی روٹی لانے کیلئے بھیجا تھا۔
اس ماں کا موقف کوئی ٹی وی چینل یا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ دنیا کے سامنے پیش کرے تاکہ دنیا والے سمجھ جائے کہ پشتون مائیں کب تک اپنے بچوں کو سپرخاک کرتے رہینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں