کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کر دی گئی 232

کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کر دی گئی

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 افراد کی ضمانتوں کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ عدم دستیاب ہوا تو کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی جس کے سبب ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی ملتوی کر دی گئی.
خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی بینچ کی دستیابی ممکن ہوتے ہی شروع ہو جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں