Itikaaf Sunnah and Itikaaf Mustahab 122

“”غیبت”” گناہ کبیرہ کے زمرے میں آتا ہے، اس سے بچنے کے لئے “توبہ و استغفار” کرتے ہوئے مزید گناہوں سے بچا جائے،آج کا خطبہ جمعہ،خطیب اعظم مولانا غلام مرتضی عطاری

کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر بلاک 3 کے خطبہ اعظم مولانا غلام مرتضی عطاری نے اپنے “”جمعہ کے خطبہ”” کے دوران کہا ہے کہ کسی کی بھی”” غیبت “” کرنا گناہ کبیرہ کے زمرے میں آتا ہے، اس سے بچنے کے لئے “توبہ و استفغار” کرتے ہوئے مزید برائیوں سے اپنے آپکو بچایا جائے، اور اس سےمعافی بھی مانگی جائے، “غیبت ” ایک بھیانک جرم بھی ہے، ہر شخص کا یہ فرض بھی ہے کہ اس غیر فطری عمل سے اپنے آپکو محفوظ رکھا جائے، اکثر لوگ غصے کی حالت میں “غیبت ” کرنے کا سبب بنتے ہیں، یہ فعل بدترین اور گناہ کبیرہ میں شامل ہو جاتا ہے، اور انسان کے لئے ریلیوں کی بربادی کا ذریعہ بھی بنتا ہے، “غیبت ” کرنے سے دوسروں کو کم تر تصور کیا جاتا ہے، اس لئے اس برائی سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لئے کسی کی بھی “غیبت ” کرنے سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے، اور اپنے آپکو اس گناہ کبیرہ سے ہر صورت میں بچنے کی کوشش اور عمل کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں