awareness session on breast cancer 44

دی الیٹ فورم کی الخبرشاخ کی جانب سے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے خصوصی آگاہی نشست کا انعقاد

رپورٹ سعودی عرب جویریہ اسد
دی الیٹ فورم کی الخبرشاخ کی جانب سے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے خصوصی آگاہی نشست کا انعقاد

ماہ اکتوبر میں دنیا بھر میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے
مختلف آگاہی پروگرامرز منعقد کئے جاتےہیں تاکہ خواتین کو اس جان لیوا بیماری سےبچاؤ کے طریقوں اور علاج کی معلومات دی جا سکیں۔اس ضمن میں دی الیٹ فورم کی الخبر برانچ نے ایک آگاہی نشست کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نےشرکت کی۔ اس نشست کو کلب کی سرگرم رکن عائشہ طارق نے کمیونٹی شخصیت سعدیہ شیخ کے ساتھ ترتیب دیا۔ پروگرام کےآغاز میں عائشہ طارق نےحاظرین کوکلب کے اغراض ومقاصد اور کلب کی بانی جویریہ اسدکے وژن سے متعارف کرایا۔ نشست کی مہمانان خصوصی المانہ جنرل اسپتال الخبر سے اون کالوجسٹ ڈاکٹر ذوبیہ ظہیر اور گائنا لوجسٹ ڈاکٹر نوشین اختر تھیں ۔ دونوں مقررین نے بریسٹ کینسر کی ابتدائ علامات کو جانچنے کے طریقوں اور بروقت تشخیص کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ خواتین کے لئے ہر سال اس موزی بیماری سے بچنے کے لئے اپنا تفصیلی معائنہ کرانا بے حد ضروری ہے۔ انھوں نے خواتین کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ نشست میں اس بیماری کا شکار ہونے والی کچھ خواتین نے اپنی کہانی کو بیان کیا جوان کی بہادری اور ہمت کی اعلی مثّال ہے۔مقررین کو کلب کی جانب سےخصوصی اعزازی اسناد بھی دی گئیں۔ کلب کی ارکان مدیحہ مزمل اور سلمہ محمد کی جانب سے تحائف بھی دیئے گئے۔ تمام حاظرین نے اس نشست کے انعقاد کو سراہا اور اس طرح کے معلوماتی پروگرامرز کو جاری رکھنےکی اہمیت پر زور دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں