Ninth Education Awards Ceremony Held By Memon Welfare Society Massa In Jeddah, Saudi Arabia 320

سعودی عرب کے شہر جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کے زیر اہتمام نویں تعلیمی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا

(رپورٹ امداد حسین لک،جدہ سعودی عرب،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
جس میں بڑی تعداد میں طلباوطالبات کے ساتھ ساتھ میمن برادری کی کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی
تقریب میں صدارت صدر ماسا شعیب سکندر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب سکندر ،طیب مسوانی جاوید اشرف خیرانی ، محمد سراج لالہ صادق سوراٹھیا ،عمران امین مسقطیہ اور دیگر نے اپنے اپنے خطابات میں ایوارڈ کیلئے منتخب بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں انکی حوصلہ افزائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ماسا ہر سال اپنے برادری کے ہو نہار بچوں کے لیے تعلیمی ایوارڈ کا انعقاد کرتا ہے ۔تقریب سے مسز ارم شعیب سکندر اور ڈاکٹر شائستہ خالد نے بھی تعلیم کی اہمیت اور دور حاضر کے علوم میں مہارت حاصل کرنے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور نمایاں پوزیشن ہولڈر سو سے زاہد پرائمری ، سیکنڈری، او اینڈ اے لیول، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری ہولڈرز اور حافظ قرآن طلبا و طالبات میں شیلڈ، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس دئیے گیے ۔تقریب میں ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد چھاپڑا والا نے بھی خصوصی شرکت کی اور دیار غیر میں بچوں کی حوصلہ افزائی پرماسا ٹیم کو مبارکباد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں