اس وقت ملک کے اندر کوئی قانون نہیں ہے، اس ملک کے اندر قانون اور آئین کا کھلم کھلا عدالتوں کے ساتھ مزاق کے مترادف ہے. وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب 154

اس وقت ملک کے اندر کوئی قانون نہیں ہے، اس ملک کے اندر قانون اور آئین کا کھلم کھلا عدالتوں کے ساتھ مزاق کے مترادف ہے. وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

رپورٹ/ (اعجاز احمد طاہر اعوان سے ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“میڈیا رپورٹس” کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے 22 کروڑ عوام کو بھی وہی حق اور اختیارات دیں جو عمران خان کو دئے جا رہا ہیں، اس وقت ملک کے اندر کوئی قانون نہیں ہے، اس ملک کے اندر قانون اور آئین کا کھلم کھلا عدالتوں کے ساتھ مزاق کے مترادف ہے، عمران خان غیر آئینی طریقہ سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے دفتر کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، عمران خان نے اپنے کارکنوں کو عدالتوں پر دھاوا بولنے کی کال دی، ملک کے اندر اس وقت عدالتی نظام کو مزاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے، عدالت ایک شخص کی منت سماجت کر رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں