Association of Electronic Media 74

ایسویسی ایشن الیکٹرانک میڈیا،ایڈیٹرز و نیوز ڈائریکٹر ز(ایمینڈ) پاکستان

(رپورٹ ثناء شعیب ) : (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ایسویسی ایشن الیکٹرانک میڈیا،ایڈیٹرز و نیوز ڈائریکٹر ز(ایمینڈ) پاکستان
کے جنرل سیکریٹری اور نجی نیوز چینل کے ڈائیریکٹر نیوز نامور صحافی حافظ طارق محمودنے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی پاکستانی میڈیا کے نمائیندگان ہیں نیز پاکستان میں بھی پرنٹ میڈیا، اور الیکٹرانک میڈیاکے نمائیندگان کو پاکستان کے عوام کو صحیح خبریں پہنچانا ہماری اور ہر صحافی کی ذمہ داری ہے وہ جدہ میں عالمی آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے نمائیندگان کی جانب سے دئے جانے والے ایک عشایہ میں بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں صحافت کو مختلف ادوار دیکھنے پڑے ہیں بد قسمی سے وہاں سنسر کا بھی سامنا کیا ہے مگر صحافیوں نے ہمیشہ غیر آئینی پابندیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ ذمہ دار میڈیا مالکان ہمیشہ اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ انکا اخبار یا چینل ملک کے اساس کو نقصان پہنچانے والی خبر کو اپنے اداروں سے دور رکھیں۔ حافظ طارق محمود نے جدہ میں رضاکارآنہ صحافیوں کی تعریف کی کہ وہ خاص طور پر پاکستان کے بہترین دوست سعودی عرب میں بیٹھ کر کمیونٹی، سفارت خانوں، اور پاکستان میں ارباب اختیار کو کمیونٹی کے معاملات سے آگاہ رکھتے ہیں جدہ کے پاکستانی صحافی دونوں ممالک کی لازوال دوستی کو مضبوط رکھنے کیلئے مثبت کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آپکی خبروں کو پاکستان میں پڑھا اور دیکھا جاتا ہے اسلئے ہمیشہ کوشش کریں کہ پاکستان کی مثبت تصویر آپکی خبروں میں نمایا ں ہو، اپکے کسی اقدام یا خبر سے میزبان ملک کو کوئی شکائت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسے عملی جامعہ اپکے آپس کے اتحاد سے پہنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہ جو چینل یا اخبارات صحافت کی روح سے ردگردانی کرتے ہیں وہ آہستہ آہستہ ختم ہوجاتے ہیں طارق محمود نے کہا کہ پاکستان میں اخبارات اور چینلز کو چاہئے کہ تعلیم یافتہ اور صحافت سے آشناء افراد کو ملازمت دیں اور انکی حوصلہ افزائی کریں تاکہ صحافت اپنے اصلی مقصد کیلئے استعمال ہو ملک کی سرحدوں، ملک کے خلاف کسی بھی زہریلے پروپگنڈے کا مقابلہ ہوسکے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اسکا تحفظ ہر صحافی اور حکومت کا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں