Assistant Commissioner Sialkot Sonia Sadaf 220

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے آفس پر وکلا نے دھاوا بول دیا

(رپورٹ کامران سلہروی ، سیالکوٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

وکلا نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ سامان دفتر سے نکال کر باہر پھینک دیا.
واضع رہے کہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف نے سابق وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیساتھ بھی سخت الفاظ کاتبادلہ کیا تھا جس کاچرچا کافی دن میڈیا کی زینت بنا.
سنئیر وکلاء کیساتھ ہتک آمیز رویہ پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے آفس پروکلاء نے دھاوا بول دیا.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف ماہر کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے تمام وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ وکلا سرکاری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، انہیں سمجھایا تھا کہ سرکاری زمین پر کسی قسم کےکاغذات قابل قبول نہیں ہوتے جبکہ وکلا کی جانب سے دیےگئے کاغذات ہائیکورٹ میں چیلنج کردیےہیں.دوسری جانب صدر بار خالد قریشی کاکہنا تھا کہ زمین کی چار دیواری کو مسمار کرکے پارک میں شامل کیاگیا، کاغذات ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیےگئے، انتظامیہ غلط بیانی سےکام لے رہی ہے.انکا کہنا تھاکہ سرکاری پارک میں شامل کی گئی جگہ دو وکلا کی ملکیت ہے جبکہ وکلا نے الزام لگایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی ہیں.
صدر بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ خالد حسین قریشی و عہدیداران کے ہمراہ سینکڑوں وکلاء بشمول موجودہ و سابقہ بار عہدیداران نے موقف اختیار کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کا رویہ وکلاء کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز و سخت ہے.
حالیہ احتجاج کی وجہ بتاتے ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن و سیکرٹری جنرل بار سید ارتضی بخاری نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف نے عدالتی حکم نامہ کی خلاف ورزی کی اور وکلاء کے قانونی نکات پیش کرنے کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے وکلاء کیساتھ توہین آمیز سخت رویہ اپنایا جس کے بعد سنئیر وکلاء رجیم نے بار روم میں ہنگامی اجلاس کاانعقاد کیا جس کے بعد وکلاء نے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کابائیکاٹ کیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے.
ضلع کچہری احتجاج کے دوران چند وکلاء نے مشتعل ہو کر اے. سی سیالکوٹ آفس میں توڑ پھوڑ کی اس دوران اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف اپنے آفس میں موجود نہیں تھیں .وکلاء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا میڈیا کے زریعے حکومت و ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ہتک آمیز رویہ کی حامل اے. سی سیالکوٹ کو شہر اقبال سے نکالا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں