سابق صدر آصف علی کا کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس ، 153

آصف زرداری نے عمران خان کے الزامات پر لیگل نوٹس بھجوا دیا

(تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق صدرآصف علی زرداری نے عمران خان کے الزامات پر لیگل نوٹس بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس عمران خان کے بنی گالہ ایڈریشن پر بھیجا گیاہے ،لیگل نوٹس آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے بھجوایاگیا۔
لیگل نوٹس میں کہاگیاہے کہ عمران خان 14 روز میں اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں ،معافی نہ مانگی تو عمران خان کیخلاف سول اورفوجداری کارروائی کی جائے گی ،آصف زرداری پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر ہیں ،بیان سے آصف زرداری کی پاکستان اور بیرون ملک ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی .
یاد رہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر ان کے قتل کیلئے دہشتگردتنظیم کو رقم دینے کا الزام عائد کیاتھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں