Asian Music Festival 323

سعودی عرب ریاض میں ایشین میوزک فیسٹیول پروگرام کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی

رپورٹ الریاض سعودی عرب عالم خان مہمند سے
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ایشین میوزک فیسٹیول کامران ملک اور خرم خان کا کہنا تھا ہماری ہمشہ کوشش ہوتی ہے لوگوں کو ایک بہترین تفریح دی جائے اس لیے ہم سعودی عرب میں رہنے والی اپنی کمیونٹی کی لیے ایک بہترین پروگرام منعقد کر رہے ہیں جس میں انٹرنیشنل سنگر شرکت کریں گے پروگرام 25 مارچ کو منعقد کیا جائے گا.
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راحیل قرشی کا کہنا تھا اسے پروگرام سعودی عرب میں ہونے چاہئیں جس سے لوگوں کو دیار غیر میں اپنے دیس کی کمی محسوس نہ ہو
معروف سنگر نادر نواز کا کہنا تھا پروگرام انشاءاللہ ریاض کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا.
فرح زاہد نے بھی اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایسے پروگراموں میں لوگوں کو بھرپور شرکت کرنی چاہئیں کانفرنس میں ایونٹ منعقد کرنے والی پوری ٹیم کا بھی تعارف کرایا گیا جس میں ریاض شہر کی مشہور شخصیت ام ریاض ساجدہ چوہدری پروگرام کی ایڈوائزری کمیٹی کی ہیڈ ہوں گی اور پروگرام ڈائریکٹر سینئر صحافی مبشر انوار ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی رانا کاشف ہوں گے پروگرام کے میڈیا کوارڈینیٹر معروف صحافی وسیم خان ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں