جدہ سیزن کے تحت جدہ میں پاکستان کا شاندار موسیقی کا پروگرام جمعہ 2 اگست شام بجے 5 بجے سے رات دو بجے منعقد ہوگا 116

جدہ سیزن کے تحت جدہ میں پاکستان کا شاندار موسیقی کا پروگرام جمعہ 2 اگست شام بجے 5 بجے سے رات دو بجے منعقد ہوگا

جدہ سعودی عرب رپورٹ ثناء شعیب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ سیزن کے تحت جدہ میں پاکستان کا شاندار موسیقی کا پروگرام جمعہ 2 اگست شام بجے 5 بجے سے رات دو بجے منعقد ہوگا، جدہ سیزن کے تحت جدہ اور قریب جوار کے شہروں میں رہنے والے تارکین وطن کیلئے سعودی ادارے نے شاندار تفریح پروگراموں کا اہتمام کیا.
اس سلسلے میں 2اگست کو انڈونیشیاء اور پاکستان کے شاندار موسیقی کے پروگرام منعقد ہونگے جسکے لئے نہائت منظم پروگرام تیار کرلئے گئے ہیں پاکستان سے مشہور نوجوان گلوکار بلال سعید ، آئیمہ بیگ، سونو ڈانس گروپ، معروف مزاحیہ فنکار کاشف خان و ربیکا خان شام کو شاندار پروگرام پیش کرینگے۔ ۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جو جدہ کے علاوہ قریبی دیگر شہروں میں آباد ہیں وہ بہت بے چینی سے اس شاندار شام کاانتظار کررہے ہیں فنکاروں کا اہتمام جدہ سیزن کیا ہے جبکہ موسیقی کے پروگرام مین شرکت کیلئے 35ریال ٹکٹ رکھا گیا ہے۔
2اگست کی شام وسیع میدان جہاں ہزاروں افراد کی گنجایش ہے کھانے پینے کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، بچوں کیلئے تفریح پروگرام رکھے گئے ہیں بڑی تعداد میں پاکستانی اور دیگر کمیونٹی کے اہل خانہ نے داخلہ ٹکٹ لے لئے ہیں پر وگرام منیجر نوشین وسیم اور انکی ٹیم کی جانب وسیع انتظامات کئے گئے ہیں، موسیقی کی پاکستان نائٹ کے حوالے سے نوشین وسیم نے بتایاکہ جدہ سیزن نے تمام غیر ملکی کمیونٹی بشمول پاکستان کا کلچر پروگرام کا اہتمام کیا ہے. حکومت سعودی عرب اور جدہ سیزن کی انتظامیہ یہ چاہتی ہے کہ یہاں برسرروزگار مختلف کمیونٹیز اور انکے اہل خانہ کے ہمراہ ایک دوسرے کے کلچر سے آشنائی ہو ۔جدہ سیزن کی جانب سے غیرملکی کمیونٹی کیلئے تفریحی شام ایک تحفہ ہے جسکا لوگ گزشتہ دو سال سے انتظار کررہے تھے، دریں اثناء پاکستان کمیونٹی نے حکومت سعودی عرب، خادم الحرمین شریفین، شہزادہ محمد سلمان،کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے یہاں محنت کش غیرملکیوں اور انکے اہل خانہ کیلئے تفریحات کا بندوبست کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں