متحدہ عرب امارات میں مصنوعی بارش 205

متحدہ عرب امارات میں مصنوعی بارش

رپورٹ متحدہ عرب امارات سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے شدید بارشیں ہوئیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس ملک میں بارشیں کیسے برستی ہیں؟ خلیج ٹائمز متحدہ عرب امارات کا زیادہ تر حصہ صحرا پر محیط ہے چنانچہ وہاں فطری طور پر بارشیں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں لہٰذا اماراتی حکومت نے بارشیں برسانے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے رکھا ہے۔
بارش برسانے کی اس ٹیکنالوجی کو ’کلاﺅڈ سیڈنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کلاﺅڈ سیڈنگ کی ذمہ داری متحدہ عرب امارات کا نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی نبھا رہا ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک ٹیم نے گزشتہ دنوں کلاﺅڈ سیڈنگ کے طریقہ کار کا معائنہ کیا۔ اس طریقے میں ہوائی جہازوں کے ذریعے بادلوں پر اےسے مواد کا چھڑکاﺅ کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں برسات ہوتی ہے۔
العین میں واقع ایک ایئرفیلڈ اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ اس ایئرفیلڈ سے طیارے اپنے پروں کے ساتھ ’ہائیگروسکوپک سالٹ ‘لے کر جاتے ہیں اور شعلوں کی شکل میں بادلوں میں اس کا چھڑکاﺅ کرتے ہیں۔ یہ نمک اپنے اندر پانی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے نتیجے میں فضاءمیں موجود پانی کے انتہائی باریک ذرات قطروں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور بارش کی صورت زمین پر برسنے لگتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں