سعودی عرب میں معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم کو تاریخی اور ثقافتی میلہ ” ثادق ورثہ ” کی انتظامیہ نے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
شہزادہ محمد بن سلمان امت مسلمہ کے جرات مندانہ لیڈر ہے : ارشد تبسم
الریاض ( عابد شمعون چاند ) سعودی عرب کے المجمعہ ریجن میں سجنے والا تاریخی اور ثقافتی میلہ ثادق ورثہ اختتام پذیر ہونے پر بہترین کارکردگی کے چند حامل افراد کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جن میں ایک نام سعودی عرب کی معروف سماجی اور مذہبی شخصیت انجینئر ارشد محمود تبسّم ہے ثادق ورثہ میلہ کے چیف آرگنائزر ابو عمار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ارشد محمود تبسّم کی اعلی سماجی خدمات اور سعودی عرب سے بے پناہ محبت کے اعتراف میں انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے جو ان کی بے لوث سماجی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ابو عمار کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 نے سعودی عرب کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہم سعودی قیادت کے شکرگزار ہیں جو ملکی اور غیر ملکیوں کی تفریحی کیلئے ایسے نا قابل فراموش ثقافتی میلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اس موقع پر ارشد محمود تبسّم نے ثادق ورثہ فیسٹیول کی تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تہوار اور میلے ہم کو رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر پیار اور محبت کی مالا میں پرو دیتے ہیں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایسے میلے خاص اہمیت کے حامل ہیں میلوں میں میل جول نہ صرف ہمارے درمیان پیار و محبت کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ مختلف زبانیں سیکھنے ثقافتوں کو جاننے سمجھنے اور سوچنے کی استعداد کو پروان چڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے انجینئر ارشد محمود تبسّم نے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد عالم اسلام کی امید اور نوجوانان ملت اسلامیہ کے آئیڈیل اور ہیرو بھی ہے اس وقت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جرات مندانہ اور دانشمندانہ قیادت میں ایک نیا سعودی عرب پروان چڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والی اصلاحات اور تبدیلیاں صرف سعودی عرب کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے استحکام اور ترقی کا باعث بنیں گی جس کا تمام تر کریڈٹ سعودی عرب کے وفا دار ، بہادر ، فیاض ، جرات مند ، دور اندیش تجربہ کار زہین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جاتا ہے ارشد تبسم نے ثادق ورثہ فیسٹیول کی بہترین کامیابی کامرانی پر سعودی قیادت اور فیسٹیول کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا