دورہ امریکہ پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتوں کا امکان 127

دورہ امریکہ پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتوں کا امکان

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دورہ امریکہ پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتوں کا امکان ہے.
نجی ٹی وی کے مطابق دورہ امریکہ پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آج اور کل آرمی چیف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے جبکہ وہ بدھ کے روز تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات کریں گے ۔ آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن ، امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ایوریل ہینز اور ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز سے ملاقاتوں کا امکان ہے.
نجی ٹی وی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کرینگے.
خیال رہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورہ پر امریکہ میں موجود ہیں ، گزشتہ روز آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی ، ملاقات میں آرمی چیف نے انہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں