مسلح افواج قوم کی حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،آرمی چیف عاصم منیر 50

مسلح افواج قوم کی حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،آرمی چیف عاصم منیر

اسٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ مسلح افواج، قوم کی حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کادورہ کیا اور فیلڈٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا،آرمی چیف جو مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی .
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج، قوم کی حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کا طریقہ کار بہتر بناناتھا، قومی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کی صلاحیت رکھتے ہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دن فوجیوں کے ساتھ فیلڈ میں گزارا،آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے تربیتی معیار ،آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی،آرمی چیف نے کسی بھی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مستقل تیاری برقراررکھنے کی اہمیت پر زور دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں