جلہ جیم میں ایک اور نوجوان کا پر اسرا قتل ۔ ڈیڑھ ماہ قبل مقتول کے کزن کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیاگیاتھا 49

جلہ جیم میں ایک اور نوجوان کا پر اسرا قتل ۔ ڈیڑھ ماہ قبل مقتول کے کزن کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیاگیاتھا

رپورٹ نمائندہ خصوصی محمدمختارسولگی :پی این پی نیوز ایچ ڈی

تفصیل کے مطابق میلسی تھانہ صدر کی حدود جلہ جیم کے غریب مزدور منظور احمد کے اکلوتے بیٹے محمد شہباز کو نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں قتل کر کے فرار ہوگئے۔ قاتل، مقتول نوجوان شہباز کو مردہ حالت میں نواحی قبرستان (حافظ اللہ بخش والے) میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پورا شہر سراپا احتجاج ھوگیا ۔ مقتول کے والد منظور نے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ مقامی پولیس پر ہمیں اعتماد نہیں۔ اس قتل کی ڈی پی او خود انکواری کرے۔ یاد رہے 45روز قبل مقتول کے کزن عبد الستار کو بھی ناحق قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول کے ورثا نے آر پی او ملتان ،ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی میلسی سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں