نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ عدنان تابش، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )
ضلع مہمند پولیس نارکاٹکس ایراڈیکشن ٹیم (NET) کی منشیات کے خلاف ایک اور بڑی کامیاب کاروائی۔ آئیس سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ قبضہ سے 1 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی آئیس برآمد۔ مزید تفتیش جاری۔*
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں (منشیات سے پاک خیبر پختونخوا) ویژن کے مطابق ضلع مہمند کے نارکاٹکس ایراڈیکشن ٹیم (NET) کا منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کامیاب بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی ایس پی (NET) دلفراز خان کی قیادت میں ایس آئی دانش خان، حولدار جانزادہ، اکرام، اعجاز خان، سید نواب، انورالحق، حولدار عارف، حولدار امانت خان نے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئیس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ مخبر کی اطلاع پر تھانہ یکہ غنڈ کی حدود ملزم لایق ذادہ ساکن شبقدر حلیمزئ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ جنکے موٹر کار سے 1 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی آئیس برآمد ہوئی۔ یاد رہے کہ گرفتار ملزم چارسدہ، شبقدر اور ضلع مہمند کو بڑے پیمانے پر اپنی گاڑی میں آئیس سمگل کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ یکہ غنڈ میں نارکاٹکس ایکٹ کی تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس کاروائی میں ڈی ایس پی یکہ غنڈ لیاقت خان اور ایس ایچ او یکہ غنڈ قاسم خان نے بھرپور تعاون کیا۔
ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ منشیات سمگلروں اور فروشوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔ منشیات فروش اور سمگلر معاشرے کیلئے ناسور ہے اور مہمند پولیس ضلع بھر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے بھر پور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔