بجلی کا بل زیادہ آنے پر فیصل آباد میں ایک اورمحنت کش تین بچو ں کے با پ نے خودکشی کر لی 146

بجلی کا بل زیادہ آنے پر فیصل آباد میں ایک اورمحنت کش تین بچو ں کے با پ نے خودکشی کر لی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بجلی کا بل زیادہ آنے پر فیصل آباد میں ایک اورمحنت کش تین بچو ں کے با پ نے خودکشی کر لی ،آن لا ئن کے مطا بق فیصل آباد کے نواحی علاقہ چک نمبر 67ج ب صدیقیہ کالونی سدھار کے رہائشی حسنین عرف موٹا نے بجلی کا زائد بل دیکھ کر خودکشی کر لی حجام کی دکان پرکام کرتا تھا اور روزانہ 800روپے دیہاڑی ملتی تھی جبکہ اس کے 3بچوں تھے ، اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے کے پہلے ہی مہنگائی اور گھریلو حالات سے پریشان تھا بجلی کا زائد بل آنے پر خو د کشی کی ،اس کی ذمہ دار ریاست ہے ،گھریلو صارفین کی حالات بہت کشیدہ ہوگئے ہیں ، اس ظلم اور نہ انصافی کیخلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں