Another great win for Ballalal Friends 164

بلال فرینڈز کے ایک اور شاندار جیت

رپورٹ الدمام شرقیہ : طاہر کرامت : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
الترکی مین لیگ 2022/23 میں دونوں فریقوں کے درمیان کاٹنے دار مقابلے کے بعد بلال فرینڈز سی سی نے ایور گرین سی سی کو شکست دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلال فرینڈز نے 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔
بی ایف سی سی کے بلال بٹ المشہور مائیکل بیون کی بیٹنگ ماسٹر کلاس… شاندار سنچری اسکور کی اور کپتان منور چوہدری 91 رنز بنا کر ایک بہت بڑے ٹوٹل کی بنیاد ڈالی۔
ایور گرین نے آسانی سے ٹوٹل کا تعاقب شروع کیا اور 20 اورس میں 160/0 تھے لیکن بلال فرینڈز کے جادوئی بنگلہ دیشی ایکسپریس سومن کبیر نے ایک گیند کے ساتھ جس کے ان سوئنگرز ناقابل کھیل تھے 5 وکٹیں لے کر کھیل کا رخ موڑ دیا۔
بلال فرینڈز نے یہ میچ 31 رنز سے جیت لیا۔ سمن کبیر کو مین آف دی میچ کا اعزاز جناب طاہر کرامت نے نقد انعام سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں