Anokha Ladla Khelin Ko Mange Chand Bilqis Khanum passed away in Karachi 135

“انوکھا لاڈلہ کھیلن کو مانگے چاند” فن گائیکی کا منفرد نام بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال فرما گئی

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی

“انوکھا لاڈلہ کھیلن کو مانگے چاند” فن گائیکی کا منفرد نام بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال فرما گئی،.،،،انا للہ و انا الیہ راجعون،،،مرحومہ کے انتقال پر فلم ٹی وی اور فن گائیک سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے مرحومہ کے لئے دعائے معغفرت کی ہے.
بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے، بلقیس خانم نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی اور پھر منفرد انداز اپنا کر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نامور گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری کے فن میں بلقیس خانم نے اپنا منفرد مقام حاصل کیا.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلقیس خانم کی وفات گلوکاری کی دنیا کا بڑا نقصان ہے، بلقیس خانم کی موسیقی میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا.
وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں