پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی جانب سے محترمہ بلقیس صفدر کے ساتھ ایک شخصیت ایک شام کا انعقاد شاہین جاوید -- ریاض سعودی عرب 174

پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی جانب سے محترمہ بلقیس صفدر کے ساتھ ایک شخصیت ایک شام کا انعقاد

ریاض سعودی عرب،شاہین جاوید ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“یا رب مجھے صبر جمیل دے اور آخر عظیم دے” پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی جانب سے محترمہ بلقیس صفدر کے ساتھ ایک شخصیت ایک شام کا انعقاد

پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے منفرد اور مقبول روایتی پروگرام ایک شخصیت ایک شام محترمہ بلقیس صفدر کے نام منعقد کیا۔ جس میں بلقیس صفدر صاحبہ کو ان کی خدمات اور جرآت کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا ۔ کلب کے صدر نوید الرحمن نے تقریب کا آغاز کیا ۔ سینیئر ممبر زبیر بھٹی نے تلاوت قرآن کی ۔لیڈیز چیپٹر کی کنوینئر فرح نادیہ اور شاہین جاوید نے سوالات پوچھے۔
پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کے سابقہ صدر فیض النجدی نے ” ایک شخصیت ایک شام ” کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔اس نشست کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ریاض ، سعودی عرب میں موجود ان پاکستانیوں کی خدمات اور محنت کو خراج تحسین پیش کیا جائے جنہوں نے بیش بہا محنت کر کے اپنا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔محترمہ بلقیس صفدر ریاض شہر میں ایک بہادر بزنس لیڈی کے طور پر معروف و مقبول ہیں۔ ریاض ، سعودی عرب میں سب سے پہلا پاکستانی لیڈیز بیوٹی پارلر ” She ” ، ” شی ” کھولنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ ایک باہمت ، مخنتی، بہادر ، رب پر توقل کرنے والی بلند ارادوں اور حوصلے کی مالک ہیں۔
پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر نے محترمہ بلقیس صفدر کی خدمات اور صبر و حوصلے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اس نشست کا انعقاد کیا۔
جنہوں نے ایک کار حادثے میں اپنے عزیزوں خاوند، بیٹی اور بہن کو کھو دینے کے بعد دکھ اور تکلیف کی کھائی میں گرنے کے باوجود صبر کا دامن تھامے رکھا اور شکر خدا کر کے خدا کی تعریف بیان کرتی رہیں۔ بلقیس صفدر صاحبہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ہمیشہ ایک ہی دعا مانگتی تھی۔ کہ ” یا رب ! مجھے صبر جمیل دے اور آخر عظیم دے” یہ وہ الفاظ تھے جو ان کو ہمت و حوصلہ کو ٹوٹنے نہیں دیتے تھے۔

محترمہ بلقیس صفدر نے اپنی گفتگو کے درمیان بتایا کہ وہ اپنے خاوند کے ہمراہ پرسکون زندگی گزار رہی تھیں۔اسی دوران انہوں نے ریاض میں اول پاکستانی بیوٹی پارلر ” شی” کا افتتاح کیا۔ زندگی خوشگوار اور کامیابی سے گزرتی جا رہی تھی کہ اچانک ایک ٹریفک حادثہ میں انہوں نے زندگی نے اپنے قیمتی اثاثے ، خاوند ، بیٹی اور بہن کھو دیئے۔ زندگی کے امتحان نے ان کی جسمانی صحت کو بھی بہت متاثر کیا جسے صحت سے ہمکنار ہونے کے لئے ایک طویل عرصہ لگا۔ اس طویل اور تکلیف دہ عرصہ کے دوران محترمہ بلقیس صفدر صاحبہ اپنے رب کے مزید قریب ہو گئی اور صبر و شکر کی ایک عظیم مثال بن گئی۔ بیوٹی صالون کے ذریعے بہت سی خواتین کو روزگار مہیا کرنے اور دیگر کی مدد کرنے کا جذبہ ان کی شخصیت کا اہم حصہ ہے۔ اس تقریب میں بلقیس صفدر صاحبہ کے بچپن ، جوانی، شادی ، سعودی عرب کی جانب کئے جانے والے سفر ، پارلر کے افتتاح اور بھیانک حادثہ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ زندگی کے مشکل حالات سے گزر کر ایک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے کے متعلق محترمہ بلقیس صاحبہ سے سوال جواب کا سلسلہ جاری ریا۔پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی ان تقریبات میں سابق سفیر پاکستان مہمان حصوصی کے طور پر اکثر و بیشتر شریک ہوا کرتے تھے اور کلب کی جانب سےکئے جانے والی تمام تقریبات کو سراہتے تھےاور ان کی جانب سے ریاض میں موجود اس تنظیم کو بہترین تنظیم کے لقب سے بھی نوازا گیا۔ کلب کے صدر نوید الرحمان،سینیئر ممبر زبیر بھٹی اور میڈیا کوآرڈینیٹر شاہین جاوید اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں محترمہ بلقیس صفدر کو کلب کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں