پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کے زیر اہتمام ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا 175

پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کے زیر اہتمام ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

الریاض جویریہ اسد (تازہ ترین اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ” ناصریہ ” الریاض کے زیراہتمام اپنی نوعیت کی پہلی ایجوکیشن کانفرنس 2023 کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 30 کے قریب پاکستانی ، سعودی اور انٹرنیشنل یونیورسٹیوں نے اپنے سٹالز لگائے جہاں سینکڑوں طلباء اور انکے والدین نے آئندہ تعلیم کے حوالے سے مفید معلومات حاصل کیں تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین کے علاوہ دیگر غیر ملکیوں نے بھر پور شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر جاوید مرزا نے احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا بعدازاں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نائب سفیر پاکستان معظم علی نے کہا کہ ایسی کانفرنس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا چاہئے جس سے پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کی عمدہ تعلیم کی جانب راہنمائی ہوتی رہے جن قوموں نے تعلیم کو فوقیت دی آج وہی دنیا کے حکمران ہیں مہمان خصوصی نے خوبصورت اور مثبت تقریب کے انعقاد پر سکول پرنسپل سمیت سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا
تقریب سے سکول پرنسپل بدر منیر ؛ سکول مینجمنٹ کونسل کے چیئرمین انجینئر مصطفی پاشا انجینئر وقاص ، سفارتخانہ پاکستان کے افسران محمد توصیف خاور ؛ محمد معصوم رانا ، ایجوکیشن کونسلر نادر عالم ، اور سکول ایس ایم سی کے ممبران محمد اسد اور انجینئر محمد وقاص اور دیگر نے بھی شرکت کی اور کہا کہ والدین بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں تاکہ مستقبل کے معمار اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں تقریب کے آخر میں کانفرنس کے مہمان خصوصی نائب سفیر معظم علی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی خوبصورت کانفرنس منعقد کرنے پر حاضرین نے سکول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سکول ھذا آئندہ بھی ایسی کانفرنس کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ آنے والی نوجوان نسل کو تعلیم کی طرف بہتر انداز میں راغب کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں