An armored police vehicle broke the door of Parvez Elahi's residence 177

پولیس نے بکتر بند گاڑی کے ذریعے پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا دروازہ توڑ دیا ہے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری گھر میں داخل ہوگئی ہے.

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پولیس نے بکتر بند گاڑی کے ذریعے پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا دروازہ توڑ دیا ہے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری گھر میں داخل ہوگئی ہے.
اس سے قبل کچھ پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کرسابق وزیر اعلیٰ کے گھر میں داخل ہوگئے تھے، پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے.
تحریک انصاف اور پروزیز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومت نے لاقانونیت کی انتہاء کردیا ہے ، میرے والد کو ایک ایسے مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں عدالت پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے.
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو جس مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے.
لاہور پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر آپریشن کیا جا رہا ہے، پولیس نے بکتر بند گاڑی سے ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے.
مونس الہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پورے میڈیا نے ان کے والد کی ضمانت کی کوریج کی لیکن پولیس انہیں اسی مقدمے میں گرفتار کرنے آئی ہے. مونس الٰہی کے مطابق عمران خان ٹھیک کہتے ہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں