An alarming increase in the crime rate in Daska crime at the third place in the district 146

ڈسکہ کرائم میں ضلع بھر میں تیسرے نمبر پر کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ڈسکہ کرائم میں ضلع بھر میں تیسرے نمبر پر کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ، مخالفین نے 250افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ چھینا جپٹی کی 7236وارداتوں میں چور ڈاکو شہریوں کو ایک ارب روپے کے مال وز سے محروم کرگئے۔ خواتین کے ساتھ درندگی کے 68واقعات رونما ہوئے،۔۔۔ یکم جنوری 2022ء سے 26دسمبر تک ضلع سیالکوٹ کیپانچ سرکلر سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور،سمبڑیال میں مخالفین نے 250افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔نامعلوم ملزمان 40 افراد کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر آٹھ افراد کو قتل کیا۔ضلع بھر میں چور ڈاکو،راہزن،پولیس سے آنکھ مچولی کھیلتے رہے۔7236وارداتوں میں ڈکیتی کی 25وارداتوں، راہزنی کی 2706واقعات رونما ہوئے، 579افراد سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکلیں چھین لیں۔ 3804شہریوں کاروباری مراکز اور گھروں کے باہر سے موٹرسائیکلیں چور لے اڑے۔ سات مختلف مقامات سے ڈاکوؤں نے راہ گیروں سے قیمتی کاریں چھین لی۔ جبکہ 367افراد سے راہزن نے موٹرسائیکلیں چھین لیں۔ ضلع بھر میں نقب زنی کی 1197 وارداتیں ہوئیں۔ تمام وارداتوں میں تقریباً شہری ایک ارب کے مال وز سے محروم ہوئے۔ سال بھر میں اوباشوں نے 38کمسن بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ 15خواتین گینگ ریپ اور 53 خواتین ریپ کا شکار ہوئیں۔ تاہم پولیس 28ہزار267 مقدمات کے 15 ہزار 191 ملزمان میں سے صرف 4566 ملزمان کو گرفتار کرسکی۔ جس سے پولیس کی کارکردگی کا پول کھل کر رہ گیا۔صدر سرکل سیالکوٹ کرائم میں 7611 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔ سٹی سرکل سیالکوٹ 7132 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ ڈسکہ سرکل 5557مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر،پسرور سرکل 4531 مقدمات کے ساتھ چوتھے نمبر جبکہ سمبڑیال سرکل 3043 مقدمات کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس کی فضاء قائم رہی۔پولیس نے سال بھر میں 20ہزار 559 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تاہم اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئی رپورٹ میں خواتین اور بچوں کے اغواء برائے تاوان کا ذکر نہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پولیس نے لاتعداد سنگین وارداتوں کے مقدمات کا اندراج بھی نہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں