In Karachi Gulistan Johar and surrounding areas, such a criminal group organized in the darkness of the night outside the houses and cars parked in the streets. 705

“درد کا سفر” کی تقریب رونمائی ریاض سعودی عرب میں منعقد ہو گئی

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان
میرے انتہائی قابل صد احترام امجد صدیقی کی زندگی کے حقائق، سچائی کی ناقابل فراموش یادوں اور عزم و ہمت اور بلند حوصلے کی حیران کن سوانح حیات، خوبصورت “سرورق” *درد کا سفر* 495 صفحات پر مشتمل شائع ہو کر منظر عام پر آچکی ہے، اور عنقریب امجد صدیقی کی پہلی کتاب
“درد کا سفر” کی تقریب رونمائی ریاض سعودی عرب میں منعقد ہو گئی، کتاب “درد کا سفر” کے مصنف امجد صدیقی صاحب خود بھی جلد ہی ریاض تشریف لا رہے ہیں، کتاب کی تعارفی تقریب کے انتظامات پر دن رات تیزی سے کام بھی جاری و ساری ہے، انشاء اللہ
“درد کا سفر” کے مصنف امجد صدیقی ” ون ان ملینز” اور ہیرو آف پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی عظیم شخصیت ہیں، اور اس بات کی صداقت ہے کہ وہ پاکستان کا فخر بھی ہیں، وہ عزم و ہمت انتہائی محنت و کاوش اور بر و استقامت کی روشن مثال بھی ہیں، کتاب “درد کا سفر” در حقیقت ایک معذور اور مفلوج شخص کی کامیابیوں اور کامرانیوں کی ایک لازوال داستان بھی ہےم
کتاب “درد کا سفر” کے مصنف امجد پرویز صدیقی ہیں، “کاوش خصوصی” ریان امجد صدیقی/طلحہ امجد صدیقی ہیں، “ناشر” کتاب الحقائق پبلی کیشن لاہور، “پرنٹر” AS” پارٹنرز ملک پارک لاہور، اشاعت اول جون 2022، تعداد آشاعت اک ی ہزار، اور قیمت 999 روپے رکھی گئی ہے،
اس کتاب “درد کا سفر” کی تمام آمدن مصنف نے جذبہ انسانیت سے سرشار ہو کر “”زہرہ رسول مفت ڈائلیسز سنٹر”” کو ہدیہ کر دی ہے,
کتاب “درد کا سفر” کے جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں، کتاب کا “”انتساب”” دنیا بھر کے معزوروں کے نام اور ان گمنام ہیروز کے نام جنھوں نے معاشرے کے معذور لوگوں کو بھی انسان سمجھا اور ان کی خدمت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں، ان سب ڈاکٹروں کے نام بھی جنہوں نے ایسے لوگوں کو سہارا دیا جنہیں ان کے اپنے بھی “چھوڑ چکے تھے”
کتاب “درد کا سفر” کی “حسن ترتیب” کو پورے تسلسل اور روانی کے ساتھ قلم بند کیا ہے، ایک نظر اس ترتیب پر بھی
درد کا سفر اور جواں ہمت مسافر لاکھوں میں ایک، امید اور روشنی کا استعارہ، اپنی بات، زندگی کا سفر، زیارت کعبہ، روزگار کی تلاش، پہلی چھٹی، اور قیامت گزر گئی، ڈاکٹر ورنا ایبلر، اٹکھیلیاں، ایکسر سائز اور ورزشیں، بتی گل، پہلا قدم، نئی زندگی کا آغاز، معذوری کے بعد پاکستان آمد، دال کا کمال، تنہا سفر، سعودیہ واپسی، کامیابی کی پہلی سیرھی، پہلی ڈرائیو، آہ…غلام فرید، کرب کی وہ رات، ورلڈ ٹور پر روانگی ، زندگی میں بہاریں، معزوری کے ساتھ پہلا حج، کاروبار کا آغاز، ٹائر پنکچر، جہاز میں ایک کڑی آزمائش، چائنہ کا ایک عجیب واقعہ، جہاز کا سفر، جہاز میں خرابی، وہ کون تھا اور اب واپس…
کتاب “”درد کا سفر”” کے لئے جن جن محترم شخصیات نے اپنے اپنے خیالات کا آظہار انتہائی خوردبین کی نگاہ سے کیا ہے ان سب کے اسماء گرامی بہت ہی عزت اور احترام کے ساتھ ذیل کی سطور میں شامل کئیے جا رہے ہیں
** محمد شکیل ملک، نیوز ایڈیٹر “PTV”
** بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد کھوکھر
** محمد شجاع الدین “GEO TV”
** ڈاکٹر سید سلیمان علی “SMCH”
** پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری
** اکرام اللہ طارق ” PATIENT ADVISERS ”
** عبدالمالک مجاہد چیئرمین دارلسلام ریاص سعودی عرب
** منظور الحق سابق سفیر پاکستان/سعودی عرب
** ڈاکٹر اکرام الحق سیکریٹری اسلامی نظریاتی کونسل
** امجد اسلام امجد،،،ممتاز ادیب و شاعر
کتاب “درد کا سفر” کی آشاعت پر ریاض سعودی عرب اور دنیا بھر میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد اور نیک خواہشات,,
BEST OF LUCK AMJAD SIDDIQUI SAHAB

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں