حسینہ واجد کے اقتدار سے نکالنے جانے کے مبینہ بیان پر امریکہ نے خاموشی توڑدی 106

حسینہ واجد کے اقتدار سے نکالنے جانے کے مبینہ بیان پر امریکہ نے خاموشی توڑدی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امریکہ نے دو روز قبل بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے حسینہ واجد کے اقتدار سے نکالنے جانے کے مبینہ بیان پر امریکہ نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے اور ان الزامات کو مسترد کر دیاہے.
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کےدوران ترجمان کرائن جین پیئرکاکہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں امریکی مداخلت کےالزامات سراسرغلط ہیں۔شیخ حسینہ واجد کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔انہوں نے مزیدکہابنگلہ دیشی عوام ہی ملک کی حکومت کےمستقبل کاتعین کرسکتےہیں.
بنگلہ دیش گزشتہ ماہ مظاہروں اورتشدد کی لپیٹ میں آگیا تھاجب ملازمتوں کےکوٹے کےخلاف احتجاج ہواتھاجس میں کچھ گروپوں کےلیےسرکاری ملازمتوں کا ایک بڑا حصہ مختص کیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں