رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“میڈیا رپورٹ” کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے عوام کو جان و مال کے تحفظ کو یقینی اور بروقت فراہم کرنے میں بری طرح ناکامی کا ثبوت دیا ہے، عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور ریاست کی اہم ذمہ داری میں شامل ہے، انشاء اللہ 8 جنوری کو شاہراہ قائد پر عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا، اس وقت کراچی پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس کر رہ گیا ہے اور پورا کراچی “ٹینکر مافیا” کے منظم گروہ کے رحم و کرم پر ہے،عوام کے مسائل انتہائی پوشدہ صورتحال کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، حکومت کے خلاف جماعت اسلامی کی جنگ جاری ہے اور مسائل کے حل تک جاری رہے گئی.
150