برلن رپورٹ مطیع اللہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جرمنی کے دارلحکومت برلن میں کھانے کے شوقین افراد کے لیے سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے برلن کاروباری شخصیت زبیر چوہدری کے نئے رستوران کا اففتاح کردیا،اس موقع پر موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے زبیرچوہدری کی کیمونٹی کے لیے خدمات کو سراہا.
سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے کہاکہ پاکستان بزنس مین جرمنی کی اکانومی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اس طرح پاکستانی کاروباری شخصیات پاکستان کو زرمبادلہ کی صورت میں اور کیمونٹی کے افراد کو نوکریاں فراہم کرنے بہترین کاوشیں ہے.
پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ اس طرح معاری ریستوران کا برلن کی ضرورت تھی جہاں تقریبات کا انعقاد کرایا جاسکے.
پاکستانی کمیونٹی کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت زبیر چوہدری نے ایک مرتبہ پھر کیمونٹی کو پاکستانی ناشتہ و کھانوں کے لیے بہترین مرکز کا افتتاح کروادیا ۔اس قبل مدنی ریستوران، دستور اور عجوہ ریستوران کی کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتے ہین کہ زبیر چوہدری ہیمشیہ کیمونٹی کی فلاح کے لیے کردار ادا کرتے ہیں.
برلن کے مین سینٹرل اسٹشین کے قریب ریتناویر استراسے پر موجود گجرات اسپائسی ریسٹورنٹ کے نام سے بہترین کھانوں کے مرکز کا افتتاح سے قریبی کیمونٹی کو حلال کھانے میسرائینگے.
اس موقع پر پاکستان جرمن پریس کلب کے چئیرمین ظہور احمد، منہاج القران کے میاں عمران، اسلامی تحریک کے امیر خالد محمود،معروف بزنس مین طارق جاوید اور سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے.