سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستانی ایمبیسی کویت کے تعاون سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کامیاب نمائش پر سفیر ملک فاروق ،صدر بزنس کونسل سمیت کویت میں موجود پوری پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. آصف وڑائچ کواڈینیٹر مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن.
اسطرح کی نمائش سے پاکستانی مصنوعات کو کویت میں متعارف کرایا جاسکتا ہے. اس نمائش میں کویتی برادران کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی نمائش کی کامیابی ہے. محمد قیوم صدر مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کویت
معروف سماجی و فلاحی شخصیات صدر مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کویت محمد قیوم اور کوآرڈینیٹر آصف حسین وڑائچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستانی ایمبیسی کے تعاون سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تجارتی نمائش سے پاکستانی مصنوعات کو کویت میں متعارف کرایا گیا جو کہ ایک بہت بڑی کاوش ہے. نمائش کی کامیابی کا سہرا سفیر پاکستان ملک فاروق اور صدر بزنس کونسل کویت محمد عارف بٹ صاحب کو جاتا ہے. اسطرح کی نمائش سال میں کم از کم دو مرتبہ لگنی چاہیے تاکہ پاکستانی مصنوعات کو کویت میں متعارف کرایا جاسکے. اس نمائش میں کویتی برادران کی پاکستانی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی دءکھنے کو ملی.
157