199

تحصیل شبقدر کے سارے ویلج ناظمین نے اسسٹنٹ کمشنر شبقدر کی جانب سے سرکاری آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پشاور روڈ پر دھرنا

رپورٹ شبقدر – عدنان تابش ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تحصیل شبقدر کے سارے ویلج ناظمین نے اسسٹنٹ کمشنر شبقدر کی جانب سے سرکاری آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پشاور روڈ پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔ دھرنے سے خطاب میں ناظمین نے کہا کہ وہ اے سی شبقدر کے ناروا سلوک اور آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کے بارے میں کئی دفعہ اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرچکے ہیں، تاہم اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ روڈ بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں، بچوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی، تاہم مظاہرین اسسٹنٹ کمشنر شبقدر شایان علی کے بذات خود مذاکرات کے لئے آنے پر بضد رہے۔ جس کے بعد تھانہ شبقدر میں سارے ناظمین کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
شبقدر کے سارے ویلج ناظمین، سیاسی اور سماجی شخصیات نے عوامی حق کے لئے آواز اٹھانے کی پاداش میں درج مقدمے کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہا، کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ عوام کی خدمت کے ہر تکلیف کو بخوشی برداشت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں