موجودہ جعلی حکمرانوں سے سب عوام بیزار اور غیر مطمئن ہیں اور انکی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے.محمد سعید شاہ 126

موجودہ جعلی حکمرانوں سے سب عوام بیزار اور غیر مطمئن ہیں اور انکی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے.محمد سعید شاہ

اسٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علمائے اسلام جیسی نظریاتی پارٹی کیساتھ ہماری وابستگی تاحیات رہیگی کیونکہ ہمارا جینا مرنا جے یو آئی کے ساتھ ہے نیز جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی واحد جماعت ہے جو اسلامی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے اکثر شہری اس جماعت کی رکنیت فارم پر کرکے اسمیں بھر پور طور شریک ہورہے ہیں اور انکی رکن سازی مہم کامیابی کیساتھ عروج پر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام سوکڑی کے رہنماء محمد سعید شاہ نے سرکی خیل ہاؤس ڈومیل میں سابق ایم پی اے اور جے یو آئی کے صوبائی رہنماء حاجی فخر اعظم وزیر کو حج مبارکباد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام ممبر سازی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ ملک کے غریب و مظلوم عوام کیلئے امید کی اخری کرن بھی یہی جماعت ہے جسکی وجہ سے عوام حالیہ رکن سازی مہم میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت ایک عالمگیر جماعت اور ناقابل تسخیر قوت کا نام ہے انکے قائد مولانا فضل الرحمن کی زندگی اور کردار ایک کھلی ہوئی کتاب ہے انکے کردار اور پالیسی پر پوری قوم فخر کررہی ہے انشاءاللہ یہی جماعت عنقریب پوری پاکستانی قوم کی قیادت کریگی کیونکہ موجودہ جعلی حکمرانوں سے سب عوام بیزار اور غیر مطمئن ہیں اور انکی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں