meeting with Quaid Millat Islamia Maulan 132

ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس، مولانا فضل الرحمن مرکزی باڈی کے رکن منتخب ہو گئ

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن رابطہ عالم اسلامی کی مرکزی باڈی کے رکن منتخب ہوگئے۔ اس بات کا فیصلہ رابطہ عالم اسلامی کے ریاض میں منعقدہ اجلاس میں ہوا۔جے یوآئی کے مولانا محمد امجد خان کے مطابق اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد بن عبدالکریم ،امام کعبہ شیخ عبدالرحمن سدیس ،مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیز آل شیخ اور مولانا فضل الرحمن کو رابطہ عالم اسلامی کی مرکزی قیادت میں شامل کر لیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں