Al-Maha Art Gallery in Jeddah 199

سعودی عرب کے شہر جدہ میں المھا آرٹ گیلری کی جانب سے سال نو کی پہلی تصاویری نمائش منعقد کی گئی جس میں سعودی شہری اور غیر ملکی آرٹسٹوں نے اپنے فن پارے پیش کیے

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نمائش کا افتتاح پاکستان قونصلیٹ جدہ سے پریس قونصلر حمزہ گیلانی نے کیا جو کے مہمان خصوصی بھی تھے نمائش میں پندرہ سے زائد آرٹسٹوں نے حصہ لیا اور اپنے فن کے ذریعے روایتی خطاطی، تصویری خطاطی، آئل پینٹنگ، واٹر کلر، ڈرائینگ ، وڈ کار ونگ ، سلک پینٹنگ اور ٹرکش آرٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا تھا اور خوبصورت پینٹنگز بنانے پر آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ بھی دیئے گئے تقریب سے میزبان خالد اسحاق اور المھا یاسین اور آرگنائزر سلطان عبدالرحمان رند نے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری اس آرٹ گیلری اور ان مقابلوں کا مقصد تمام آرٹسٹ کی صلاحیت کو نکھارنا ہے تقریب کے مہمان خصوصی حمزہ گیلانی نے بطور جج نمایاں تصاویر بنانے والی خواتین کا فیصلہ کیا اور انعامات تقسیم کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں